Brailvi Books

سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا پیغام عطّار دامت برکاتہم العالیہ کے نام
37 - 49
شَیخِ طریقت ، امیرِ اَہلسنّت ، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادِری رَضَوی دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہعُمرہ کرکے رخصت ہو چکے تھے۔اس لئے ہم نے ان کو بتایا کہ وہ جا چکے ہیں۔اس پر انہیں  زیارت سے مَحرومی پَر افسوس ہوا اور انہوں  نے بتایا کہ میں  نے خواب میں  اپنے آپ کو مسجدُ الحرام (مکۃ المکرمہ)میں  پا یا ،اتنے میں  حضورِ پُر نُور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم تشریف لائے اور میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے کعبہ شریف کے دروازے پر لائے اور’’ کَعْبَۃُ اللہ شریف ‘‘کا دروازہ کھل گیا میں  سرکار ِ مدینہ ، راحتِ قَلْب و سینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلمکے ساتھ اندر داخل ہو گیا۔وہاں  ایک شخص اپنے سر پر سبز عمامہ شریف پہنے بیٹھے ہوئے تھے۔اِن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مَدَنی سرکار  ،دو عالَم کے مالِک و مختارصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلمنے ارشاد فرمایا: ’’یہ دعوتِ اسلامی کے امیر محمد الیاس قادری ہیں۔‘‘
اللہعَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو  
ٰٰامین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم     
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد