(13) سرکا رصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی تشریف آوری
ان ہی اسلامی بھائی کا کہنا ہے کہ چند سالوں بعد میری قسمت پھر جاگ اُٹھی، ایک رات جب سویا تو خواب میں پیارے پیارے جان سے پیارے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم تشریف لے آئے اور ارشادفرمایا،’’الیاس قادری کو میرا سلام کہنا‘‘ اور یہ بھی کہنا کہ حَسَن ابنِ علی (رضی اللہ تعالیٰ عنہما )کے فضائل پر بیان کریں۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
ٰٰامین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(14) یَمَنی بُزُرگ کا مَد َنی اِنْکِشاف
ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لبِّ لُباب ہے:رَمَضانُ الْمُبارَک ۱۴۱۵ھ کا واقعہ ہے۔ہم چند اسلامی بھائی مدینۂ منورہ زادھا اللہ شرفًا وتعظیمًامیں ایک جگہ کھڑے ہوئے تھے کہ ایک ’’یمنی بُزُرگ ‘‘نے قریب آکر ہمیں سلام کیا اور نہایت ہی پُرتَپاک طریقے سے ملے۔وہ ہمارے سبز عمامے شریف کو دیکھ کر بہت خوش ہو رہے تھے۔ انہوں نے ٹوٹی پھوٹی انگلش میں پوچھا کہ آپ لوگوں کے امیر کہاں ہیں ؟چونکہ