مزید بھی کچھ ارشاد فرمایا جو مجھے یاد نہ رہا۔اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
ٰٰامین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(12) امیرِاَہلسنّت مد ظلہ العالی بارگاہِ رِسالتصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم میں
حیدر آباد (باب الاسلام سندھ) کے علاقہ دادن شاہ کے ایک نقشبندی بُزُرگ جو امیرِ اَہلسنّتدامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہسے طالب ہیں ، اُن کے بیان کا خلاصہ ہے کہ غالباً 1995 ء کی بات ہے میرے پاؤں کی ہڈی میں فریکچر ہو گیا ایک رات دَرْد کی شدت کے باعث میں بارگاہِ رِسالتصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلممیں رورو کراِستِغاثہ پیش کرنے لگا،اِسی اَثناء میں میری آنکھ لگ گئی اور میری قسمت انگڑائی لے کر جاگ اٹھی کیا دیکھتا ہوں کہ نور کے پیکر، دو عالم کے سرور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم حضرت ابو بکر صِدّیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہمراہ تشریف فرما ہیں۔قریب ہی امیرِ اَہلسنّتدامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہ بھی حاضِر ہیں اور آپ دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہپررِقّت طاری ہے ۔اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
ٰٰامین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد