Brailvi Books

سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا پیغام عطّار دامت برکاتہم العالیہ کے نام
34 - 49
(10) د و با رہ کرم  
	اُن ہی اسلامی بھائی کے بیان کا لبِّ لُباب ہے کہ چند ماہ بعد دوبارہ میری قسمت کا ستارہ چمکا اور مجھے ایک بار پھر خواب میں  سرکارِمدینہ ،راحتِ قلب و سینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کی زیارت کا شربت پینے کی سعادت ملی۔میرے پیارے پیارے جان سے پیارے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’الیاس قادری کو میرا سلام کہنا ‘‘ اور کہنا کہ مسواک کے فضائل پر بیان کریں۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو  
ٰٰامین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم     
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(11) سرکا رصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کا سلام 
	بابُ الاسلام (سندھ) کے شہر کوٹ غلام محمد کی مقیم ایک اسلامی بہن کی حلفیہ تحریر کا خلاصہ ہے کہ ایک رات میں نمازِ عشاء پڑھ کر جلد سو گئی۔ کیا دیکھتی ہوں  کہ میرے دل کے چین ،سرورِ کونین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم جلوہ فرما ہیں اور ارشاد فرما رہے ہیں  ’’میرے الیاس قادِری کو سلام کہنا ‘‘آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نے