Brailvi Books

سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا پیغام عطّار دامت برکاتہم العالیہ کے نام
33 - 49
میں  امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہ کے سنتوں  بھرے رَسائل بھی تقسیم کر تا ہوں۔ 
اللہعَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو  
ٰٰامین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم     
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
	(9 ) آقاصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کا کرم  
 	باب الاسلام (سندھ)کے ایک اسلامی بھائی کے حلفیہ بیان کا خلاصہ ہے کہ ماہِ رَجَبُ الْمُرَجَّب۱۴۲۵؁ھ2004ء میں  ایک رات سویا تو میری قسمت انگڑائی لے کر جاگ اُٹھی، کیا دیکھتا ہوں  کہ نور کے پیکر ،دو عالم کے تاجور،صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم جلوہ فرما ہیں  آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کے چہرئہ مبارَکہ سے خوشی کے آثار نمایاں  ہیں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلمکے لب ہائے مبارَکہ کو جنبش ہوئی ،رحمت کے پھول جھڑنے لگے اورالفاظ کچھ یوں  ترتیب پائے ’’ میرے لاڈلے الیاس قادِری کو سلام کہنا۔‘‘