Brailvi Books

سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا پیغام عطّار دامت برکاتہم العالیہ کے نام
27 - 49
کرسکوں  جوجشن ولادت ِ سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے موقع پر ہونے والا روئے زمین کاغالباً سب سے بڑا اجتماعِ ذکرو نعت ہے۔جس میں  میرے پیر ومرشد امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہبھی شرکت فرماتے ہیں۔ آخر کار میری مُراد بَر آئی اور میں   ۱۴۲۹؁ھ میں  ربیع النور شریف بارہویں  شب ہونے والے اجتماع میلاد میں  شرکت کیلئے کَکری گراؤنڈباب المدینہ (کراچی پاکستان) جا پہنچا۔
	جشنِ وِلادت کی خوشی میں وہاں  ہونے والا چراغاں اوراسلامی بھائیوں  کاذوق وشوق دیکھ کر میں  حیران رہ گیا۔کَکری گراؤنڈ کی وسیع وعریض اجتماع گاہ میں  ہر طرف سبز عماموں  اورہریالے پرچموں  کی بہاریں  تھی۔اجتماعِ میلاد میں  نبی رحمت شفیع امّت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلمکی ثناخوانی کی گئی پھرامیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہکا سنتوں  بھرا بیان ہوا ۔اس کے بعد شرکائے اجتماع کو سحری پیش کی گئی کیونکہ کثیر اسلامی بھائی اپنے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلمکی آمد کی خوشی میں  شکرانے کے طور پر روزہ بھی رکھتے ہیں  ۔ سحری کے بعد صبح بہاراں  کی رُوح پرور نشست کا آغاز ہوا۔نعت خواں  اسلامی بھائی جھوم جھوم کر مَدَنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی ولادت کے متعلق استقبالیہ اشعار پڑھ رہے تھے ۔امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہپر