میرے دوست اور محبوب ہو وہ تمہاری خوشی میں خوش ہوتا ہے اور تمہیں بہت محبوب رکھتا ہے۔‘‘(مکاشفۃ القلوب،باب الاربعون،فی فضل الطاعۃ،ص۱۵۴)
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(6) شرکائے اِجتماعِ میلاد کے لئے مغفرت کی بشارت
بابُ المدینہ(کراچی پاکستان) آئے ہو ئے بیرون ملک میں مقیم ایک اسلامی بھائی کے حلفیہ بیان کا خلاصہ ہے کہ عقائد کے متعلق معلومات نہ ہونے کے باعث میری زندگی کا ابتدائی حصہ بد عقیدہ لوگوں کی صحبت میں گزرا۔خوش قسمتی سے مجھے دعوت اسلامی کا خوش عقیدہ مدنی ماحول میّسر آگیاجس کی برکتوں سے مجھے ایمان کی حفاظت کا مَدَنی ذہن ملا اورصحیح عقیدے کی پہچان نصیب ہوئی۔ میں شیخ طریقت ،امیر اہلسنّت،بانی دعوت اسلامی،حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ سے بیعت ہوکر عطّاری بھی بن گیا۔
عرصۂ دراز سے میری خواہش تھی کہ میں باب المدینہ (کراچی پاکستان) جا کردعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام ہونے والے اُس اجتماعِ میلاد میں شرکت