Brailvi Books

سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا پیغام عطّار دامت برکاتہم العالیہ کے نام
28 - 49
عجیب کیفیت طاری تھی،ہرطرف’’ سرکارصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم  کی آمد مرحبا‘‘کے نعروں  کی گونج تھی ۔(میں  اجتماع گاہ میں  یہ تمام روح پرور مناظر بذریعہ اسکرین دیکھ رہا تھا) امیر ہلسنّت دامت برکاتہم العالیہپر طاری رقّت اور سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی ولادت کی خوشی میں  آپ کے جھومنے کا والہانہ انداز دیکھ کر میں  اپنے آنسو نہ روک سکا۔اسی دوران میں  نے آنکھیں  بند کرلیں  ۔اچانک مجھ پر غنودگی طاری ہو گئی اور میرے سامنے ایک نورانی منظر ابھر آیا۔کیا دیکھتا ہو ں  میرے سامنے دو جہاں  کے تاجور ،سلطان بحروبر،نور کے پیکر صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سفید لباس زیب تن فرمائے ،سبز عمامہ شریف کا تاج سجائے جلوہ فرماہیں۔چہرہ مبارکہ چاند سے زیادہ روشن ہے اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم بہت خوش نظر آ رہے تھے۔لب ہائے مبارکہ کو جنبش ہوئی اوررحمت کے پھول جھڑنے لگے،الفاظ کچھ یو ں  ترتیب پائے:’’میرے غلام الیاس کو میرا پیغام پہنچادو کہ اللہ تعالیٰ نے اجتماع میں  شریک تمام لوگوں  کی بخشش ومغفرت فرمادی ہے۔‘‘
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد  
 	خوش نصیب عاشِقانِ رسول کو بِشارتِ عُظمٰی مبارک ہو!  اللہُ ربُّ العزَّت