سلام فرماتا ہے۔‘‘
(تفسیرجمل ،الاحزاب تحت الآیۃ۴۴ ج۶،ص۱۸۰)
{5}حضرت سیِّدُنا منصور بن عمارعلیہ رحمۃاللہ الغفار جو عراق کے مشہور مبلِّغ تھے، فرماتے ہیں کہ’’ ایک رات عالَمِ خواب میں مَیں نے آسمان میں ایک کھلا ہوا دروازہ دیکھا، اس سے ایک انتہائی نورانی فرشتہ اُترا اور مجھ سے کہنے لگا: ’’ اے ابن عمار! خدائے جبَّار وقہَّار، دن رات کا خالق عَزَّوَجَلَّ تمہیں سلام فرماتا ہے۔‘‘ (روض الفائق، باب فی حکایات الصالحین۔۔ الخ،ص۱۴۰)
{6}مکاشفۃ القلوب میں ہے :اللہ تعالیٰ نے حضرت سیِّدُنا موسیٰ علیہ السلام پر وحی بھیجی کے فلاں بن فلاں کے پاس جاؤ اور اسے میرا سلام کہہ دو اور کہنا کہ میں نے اس کے تمام گناہوں کو معاف کردیا ہے۔ ‘‘
(مکاشفۃ القلوب،باب الثانی ،فی الخوف من اللہ الخ،ص۱۲)
{7}حضرت سیِّدُنا داؤد علیہ السلام نے عرض کی:’’یا اللہ عَزَّوَجَلَّ! مجھے اپنے کسی مشتاق کا دیدار کرادے۔‘‘ رب تعالیٰ نے فرمایا:’’ اے داؤد! لبنان کے پہاڑ پر جاؤ، وہاں میرے 14مُحِبِّین (یعنی محبت کرنے والے)رہتے ہیں جن میں جوان اور بوڑھے سبھی شامل ہیں ، انہیں میرا سلام کہو اور کہنا، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:’’ تم