جگہ پر، ایک طو رِ سینا پر، ایک مسجد ِ حرام پر اور ایک بیتُ المقدَّس پر نصب کرتے ہیں ، پھر وہ ہر مؤمن اور مؤمنہ کے گھر داخل ہو کر انہیں کہتے ہیں :’’اے مؤ من مرد اور عورت! اللہ عَزَّوَجَلَّ تمہیں سلام بھیجتاہے۔‘‘
(تفسیرقرطبی،سورۃالقدر،تحت الآیۃ۵،الجزء العشرون،ج۱۰،ص۹۷)
{3} حضرت سیِّدُنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ حضورنبی ٔ پاک، صاحبِ لَوْلاک، سیّاحِ اَفلاکصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:’’ایک عورت کے منہ میں لقمہ تھا اتنے میں سائل نے صدالگائی اس نے وہ لقمہ سائل کو کھلادیا۔ کچھ عرصہ بعد اس کے ہاں ایک بچے کی ولادت ہوئی ، جب وہ کچھ بڑا ہوا تو اسے بھیڑیا اٹھا کر لے گیا عورت اس بھیڑیئے کے پیچھے بھاگتی ہوئی پکار رہی تھی ’’میرا بیٹا ، میرا بیٹا!‘‘اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ایک فرشتے کو حکم دیا کہ بھیڑیئے سے بچہ چھین لو (اور اس کی ماں کے حوالے کردو)اور اس سے کہو کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے تم پر سلام بھیجا ہے اور فرمایا ہے کہ یہ لقمہ لقمے کے بدلے ہے۔‘‘(کنز العمال،الحدیث۱۶۰۲۷، ج۶،ص۱۵۱)
{4}حضرتِ سیِّدُنا ابنِ مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جب ملک الموت مؤمن کی روح قبض کرنے آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ تیرا ربعَزَّوَجَلَّ تجھے