یِہی اسلامی بھائی مزید کہتے ہیں :۸رَمَضانُ الْمبارَک۱۴۲۷ھ ، 2اکتوبر 2006ء مجھ بد کار انسان پر کرم با لائے کرم یہ ہوا کہ اِفطار سے قبل اجتماعی طور پرپڑھی جانے والی مُناجات کے دوران میں گنبدِ خَضْرا کے تصوُّر میں گُم تھا کہ ایک بار پھر وہی نُورانی منظر سامنے تھا۔کیا دیکھتاہوں کہ سلطانِ دو جہاں ،شَہَنْشاہِ کون و مکان، رَحمت ِ عالمیان صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم اپنے صحابۂ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علہیم اجمعین کے ہمراہ تشریف فرما ہیں ۔چار فِرشتوں نے حاضرِ خدمت ہو کر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کو سلام عرض کیا آپصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے جواب ارشاد فرمایا۔پھر وہ فرشتے یہ عرض کرنے لگے :’’یا رَسولَ اللہ (عَزَّوَجَلَّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم)ا للہ تعالیٰ نے ’’الیاس قادری‘‘ کو سلام بھیجا ہے۔ ‘‘سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے لبِ ہائے مبارَکہ کوجُنبِش ہوئی،رَحمت کے پھول جھڑنے لگے،الفاظ کچھ یوں ترتیب پائے: ’’سلام اُن کو پہنچ جا ئے گا۔‘‘
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
ٰٰامین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد