Brailvi Books

سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا پیغام عطّار دامت برکاتہم العالیہ کے نام
20 - 49
(5) اللہ عَزَّوَجَلَّ  نے سَلا م اِرشا د فرما یا!
      تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں  رَمَضان المبارَک۱۴۲۷؁ھ 2006؁ءمیں  ہونے والے 30روزہ اجتماعی اعتکاف میں  شریک ایک مُعتکف اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ عاشقانِ رسول کی صحبت ،سیکھنے سکھانے کے حلقوں  کی بَرَکت اور سنتوں  بھرے بیانات کی رُوحانیت نے میرے دل ودماغ پر سُرور کی عجیب کیفیت طاری کردی تھی۔2 یا 3  رَمَضان المبارَکافطار سے قبل اجتماعی طور پر منظوم  مُناجات پڑھنے کا سلسلہ جاری تھا۔ میں  بھی ہاتھ اُٹھائے آنکھیں  بند کئے ربِّ کائنات عَزَّوَجَلَّ  کی مُناجات میں  مشغول تھا، اتنے میں  غنودگی طاری ہو گئی ،کیا دیکھتا ہوں  کہ سرکارِ نامدار،مدینے کے تاجدار،باذن پر وردگار دو عالم کے مالک و مختار ، شَہَنْشاہِ اَبرار صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم  اپنے صحابۂ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے ہمراہ جلوہ فر ما ہیں۔اتنے میں  چند  فِرشتے حاضرِ خدمت ہو کر عرض کر تے ہیں :’’یا رسولَ اللہ( عَزَّوَجَلَّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم) اللہ تعالیٰ نے ’’الیاس قادِری‘‘ کو سلام بھیجا ہے۔ ‘‘یہ سُن کر میری آنکھ کُھل گئی۔