Brailvi Books

سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا پیغام عطّار دامت برکاتہم العالیہ کے نام
18 - 49
شمعِ رِسالت،مُجَدِّدِ دین ومِلَّت،حامیِٔ سُنّت،ماحِیِٔ بِدْعَت،عالِمِ شَرِیْعَت،پیرِ طریقت،باعثِ خیرو بَرَکت،حضرتِ علامہ مولانا الحاج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَیہِ رَحْمَۃُ الرَّحمن کے تقریباً14خواب خود آپ ہی کی زَبَانی مَروی ہیں۔
مَدَنی اہتمام 
اِمامِ اَہلسُنّت ،مُجَدِّدِ دین و مِلَّت،شاہ امام اَحمد رَضا خانعَلَیہِ رَحْمَۃُ الرَّحمن اپنے رسالے ’’صَفَائِحُ اللُّجَیْن فِی کَوْنِ التَّصَافُحِ بِکَفَّیِ الْیَدَیْن‘‘میں  لوگوں  کے آگے خواب بیان کرنے کے بارے میں  تحریر فرماتے ہیں۔اَحادیثِ صَحِیْحَہ سے ثابِت حضورِ اقدس سیِّدعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم اِسے(یعنی خواب کو) اَمْرِ عظیم جانتے اور اِس کے سُننے ، پُوچھنے ، بتانے، بیان فرمانے میں  نہایت دَرَجے کا اِہْتِمام فرماتے۔ صحیح بخاری وغیرہ میں  حضرتِ سَمرہ بن جُنْدَب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ہے۔ حُضور پُر نور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نَمازِ صُبْح پڑھ کر حاضِرین سے دریافْتْ فرماتے ، ’’آج کی شب کسی نے کوئی خواب دیکھا؟‘‘جس کسی نے دیکھا ہوتا عرض کردیتا، حُضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم تعبیر فرماتے۔(صحیح بخاری ج ۲ ص ۱۲۷ الحدیث ۱۳۷۶)