طہور، شرابِ محبت ہے ۔(مراٰۃ المناجیح ،ج۶،ص۲۸۵)
وَسوَسہ:پھر بھی یِہی مناسب لگتا ہے کہ لوگو ں میں بیان کرنے کی بجائے خواب کو صِیغۂ راز میں رکھا جائے۔
عِلاجِ وَسوَسہ:کیا مناسِب ہے اور کیا مناسِب نہیں اس کو بزرگانِ دین رَحِمَھُمُ اللہُ المُبِین ہم سے زِیادہ بِہتر جانتے ہیں۔اچھے خواب بیان کرنے سے شَرِیْعَت نے مَنْع نہیں فرمایا تو ہم کون ہیں روکنے والے!قراٰن کریم،اَحادیثِ مبارَکہ اور بُزُرگانِ دین رَحِھمُ اللہُ المُبِین کی کتابوں میں خوابوں کا بکثرت تذکِرہ ہے حضرت سیّدُنا اِمام ابو الْقاسم قُشیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ’’رِسالۂ قُشَیْرِیَّہ‘‘(دارالکتب العلمیۃ بیروت) میں ’’رُؤُیَا الْقَوم‘‘ نامی باب میں صَفحہ413تا424پر اولیاء کرام کے تقریباً 66خواب نَقْل کیے ہیں۔حجُۃ الاسلام حضرت سیّدُنا امام محمد غزالی علیہ رحمۃ اللہ الوالی نے اِحْیاءُ الْعُلُوم(دارصادر بیروت)کی چوتھی جلد کے صَفحہ264تا 268پر ’’مُنَامَاتُ المَشائِخ‘‘ نامی باب میں تقریباً49خواب نَقْل کئے ہیں۔نیز ’’حیاتِ اعلیٰحضرت‘‘( جلد سوم، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی ) کے صَفحہ نمبر 8تا17پر اعلیٰحضرت اِمام اَھلسُنّت ،ولیٔ نِعمت، عظیم ُ البَرَکَت،عظیمُ المَرْتَبَت،پر وانۂ