Brailvi Books

سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا پیغام عطّار دامت برکاتہم العالیہ کے نام
11 - 49
پَرعَرَب اَمارات پہنچے۔ اُدھر بتایا گیاکہ غیر ملکیوں کوVISIT VISAپَر حج کا ویزا نہیں  ملتا۔فوراً ویزا ملنا ایک مشکِل اَمر تھا مگر بارگاہ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے اس پیغام پرامیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہ کا یقین مرحبا!احرام میں بال نہ جھڑیں اس لئے آپ نے’’حلق‘‘ کروا لیایعنی سرمُنڈوالیا،اِجتماعِ ذِکْرو نعت کی ترکیب بھی بنی۔ اس بِشارتِ عُظمٰی کی دُھوم مچی ہوئی تھی۔ امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہ نے بارگاہِ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم میں  اِستِغاثہ پیش کیا کہ آپ کے پیغام کی بَجاآوری میں  حاضِری کی تیّاریاں  مکمَّل کر لی ہیں ،اب میری لاج آپ ہی کے ہاتھ ہے۔ آخر کار آپ کو حج کاویزا مل گیا مگرآپ کے ساتھ جودوسرے اسلامی بھائی تھے اُن کو نہ مل سکا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ آپ خشکی کے راستے (By Road)  سفرِمدینہ پر روانہ ہوگئے۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو  
ٰٰامین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم     
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
نیک خواب بِشَارتیں  ہیں 
	 سرکارِمدینۂ منوّرہ،سردارِمکّۂ مکرّمہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کا فرمانِ