Brailvi Books

سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا پیغام عطّار دامت برکاتہم العالیہ کے نام
10 - 49
سرکارصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے لب ہائے مبارَکہ کوجُنبِش ہوئی، رَحمت کے پھول جَھڑنے لگے۔الفاظ کچھ یوں  ترتیب پائے۔ ’’میرے عطّارؔ  ۱ ؎   اس بار مدینے کیوں  نہیں  آئے!انہیں  میراسلام کہنا اور کہنا وہ مدینے آئیں  چاہے کچھ لمحات کیلئے ہی آئیں ‘‘میں  نے بے ساختہ بڑھ کر دَست بوسی کی سعادت حاصل کی، دیکھتے ہی دیکھتے پیارے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم تشریف لے گئے۔
	بارگاہِ رسالتصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا یہ پیغام و سلام جب بابُ المدینہ (کراچی )میں   امیرِاَہلسنّت دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہ تک پہنچا تو آپ بے قرار ہو گئے اور سفر کی تیاری شروع فرمادی۔ 
ع   اپنا جانا اور ہے، اُن کا بلانا اور ہے
جب بُلا یا آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم  نے خود ہی انتظا م ہوگئے امیرِ اَہلسنّت  دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہ نے پاکستان سے حج کا VISA حاصل کرنے میں  ناکامی پَر ایک اسلامی بھائی کو ساتھ ملایااور دونوں VISIT VISA
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1: شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانامحمد الیاس عطّاؔر قادِری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کا تخلص’’عطّار‘‘ ہے۔