Brailvi Books

سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا پیغام عطّار دامت برکاتہم العالیہ کے نام
9 - 49
علیہ واٰلہٖ وسلم کے لب ہائے مبارَکہ کو جُنبش ہوئی رَحمت کے پھول جھڑنے لگے الفاظ کچھ یوں  ترتیب پائے :’’الیاس قادِری کو میرا سلام کہنا۔‘‘
اللہعَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو  
ٰٰامین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم     
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(4 )  سرکارصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم  کا پیغام عطّارؔدامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے نا م 
	باب المدینہ(کراچی)کے عَلاقے گارڈن ویسٹ کے مقیم 37سالہ اسلامی بھائی کا حلفیہ بیان کا خُلاصہ ہے کہ ۱۴۱۸؁ھ، 1996؁ء میں  مجھے والِدئہ محترمہ کے ساتھ حجِ بیت اللہ کی سعادت نصیب ہوئی۔بروز جمعرات بعدِنمازِ عصرمسجدِ نبوی شریف کے اندر بارگاہِ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم میں  قَدَمَین شریفَین کی طرف حاضر ہو کر سرجھکائے دُرُود و سلام کے نذرانے پیش کر رہا تھاکہ یکایک میری قسمت کا ستارہ چمک اُٹھا، میں  نیعَین جاگتی حالت میں  دیکھا کہ میرے پیارے پیارے ،جان سے بھی پیارے آقا ، ہم بے کسوں کے مددگار،باِذنِ پروردگار،دوعالم کے مالک و مختارصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم تشریف لے آئے۔