Brailvi Books

سرکار کا پیغام عطّار کے نام
9 - 49
اللہ عليہ واٰلہٖ وسلم کے لب ہائے مبارَکہ کو جُنبش ہوئی رَحمت کے پھول جھڑنے لگے الفاظ کچھ يوں ترتيب پائے :''الیاس قادِری کو میرا سلام کہنا۔''

                                                                                                             اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم 

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
 (4 ) سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا پیغام عطّارؔدامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے نا م
    باب المدينہ(کراچی)کے عَلاقے گارڈن ويسٹ کے مقيم 37سالہ اسلامی بھائی کا حلفيہ بيان کا خُلاصہ ہے کہ ۱۴۱۸؁ھ، 1996؁ ميں مجھے والِدئہ محترمہ کے ساتھ حجِ بيت اللہ کی سعادت نصيب ہوئی۔بروز جمعرات بعدِنمازِ عصرمسجدِ نبوی شريف کے اندر بارگاہِ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم ميں قَدَمَين شریفَین کی طرف حاضر ہو کر سرجھکائے دُرُود و سلام کے نذرانے پيش کر رہا تھاکہ يکايک ميری قسمت کا ستارہ چمک اُٹھا، میں نيعین جاگتی حالت میں دیکھا کہ ميرے پیارے پیارے ،جان سے بھی پیارے آقا ، ہم بے کسوں کے مددگار،باِذنِ پروردگار،دوعالم کے مالک و مختارصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم تشريف لے آئے۔
Flag Counter