سرکار کا پیغام عطّار کے نام |
سعادت ملی تو موقع ملنے پر امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی بارگاہ میں سرکارِ مدینہ ،راحتِ قلب سینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا سلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی اور سکون کا سانس لیا کہ مرنے سے پہلے پہلے میں نے سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا پیغام اپنے پیرو مرشد امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ تک پہنچا دیا۔ اس سے پہلے میں نے یہ بات کسی کو نہیں بتائی تھی آپ(یعنی رسالے کے مُرتِّب) اور والد صاحب کو بھی آج ہی بتا رہا ہوں۔ اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(3 ) اِلیاس قادری کو میرا سلام کہنا
ایوب کالونی لطیف آباد نمبر11(حیدرآباد)کے مُقِیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ رَمَضانُ المبارَک۴۲۵ا ھ کی27ویں شب میں دُرودِ پاک کے وِرْد میں مشغول تھا کہ میری قسمت کا ستارہ چمک اُٹھا ، خدا کی قسم عین بیداری کے عالم میں مجھے دوجہاں کے سلطان ،شہنشاہِ کون و مکان،سرورِ ذيشان،مَحبوبِ رحمن عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ عليہ واٰلہٖ وسلم کا دیدارِ عالی شان نصيب ہو گيا ۔ آپ صلی