Brailvi Books

سرکار کا پیغام عطّار کے نام
42 - 49
سے توبہ کر لی۔آپ نے اس نوجوان کو شريعت اسلاميہ کا يہ حکم بھی سنايا کہ اگر کوئی يہ نيت کرلے کہ ميں کافر ہوجاؤنگا تو نيت کرتے ہی وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے،چونکہ آپ نے قادیا نی ہونے کی نيت کر لی تھی لہٰذا آپ دائرہ اسلام سے خارج ہو چکے ہيں پس آپ تجديدِ اسلام کر ليں۔چنانچہ وہ نوجوان آپ کے دستِ مبارک پر دوبارہ قبولِ اسلام کی دولت سے فيضياب ہوا۔

                                                                                                             اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم 

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(16) بارگاہِ رسا لت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم سے سلا م
     حیدرآباد (باب الاسلام سندھ) کے مُبَلِّغ دعوتِ اسلامی عبدالقادرعطاری رحمۃ اﷲعلیہ نے ایک بار خواب میں سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی زیارت کی ۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا، الیاس قادِری کو میرا سلام کہنا اور کہنا کہ جوتم نے الوداع تاجدار مدینہ والا قصیدہ لکھا ہے وہ ہمیں بَہُت پسند آیا ہے اور کہنا
Flag Counter