| سرکار کا پیغام عطّار کے نام |
کہ اب کی بار جب مدینے آؤتو کوئی نئی الوَداع لکھنا اور ممکن نہ ہو تو وہی الوَداع سُنادینا۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہواٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
سبحٰن اللہ !ایسے عاشق کہ جن کے کلام کو سرکارصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم پسندکریں اور فرمائیں '' الیاس قادِری کو میرا سلام کہنا''ان کے عشق میں کِس کو کلام ہوسکتا ہے؟ (آپ کا سوزوگداز سے لبریز کلام ارمُغانِ مدینہ اورمُغیلانِ مدینہ مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔)
(17) سید ھا راستہ مل گیا
حیدر آباد(باب الاسلام سندھ )کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ 1990 کی بات ہے ،ہمارا اکثر خاندان بدعقیدہ تھا ۔میں خُود تذبذب کا شکار تھا کہ کون سا گروہ سیدھے راستے پر ہے ۔ایک رات میں نے سخت پریشانی کے عالم میں یہ دعاکی:'' یااللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے صحیح عقیدے اپنانے کی توفیق عطا فرما۔ '' اس کے بعد