کے ہزار ہا اشتہارات شائع ہوئے جنہيں ملک کے کونے کونے ميں پہنچا يا گيا۔اِس با بَرَکت بشارت کو سُن کراس سنتوں بھرے اجتماع ميں شرکت کیلئے ملک بھر سے قافلوں کی صورت ميں عاشقانِ رسول سوئے ملتان چل پڑے۔خوش نصيب لوگ بسوں ،ٹرينوں اور ہوائی جہازوں کے ذريعے پروانہ وارمدینۃ الاولیاء (ملتان شريف ) پہنچنا شروع ہوگئے۔''باب الاسلام سندھ'' سے چار اسپيشل ٹرينيں سوئے مدینۃ الاولیاء( ملتان شريف ) رواں دواں ہوئيں۔لوگوں کے جذبہ کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگايا جا سکتا ہے کہ ایک اسلامی بھائی نے جب اپنے شہر کے ايک ماڈرن نو جوان کو انفرادی کوشش کرتے ہوئے اس سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی او ر يہ ايمان افروز واقعہ سنايا تو اس کی نگاہيں عقیدت سے جھک گئیں اور اس نے اجتماع ميں شريک ہونے کا وعدہ کر لیا۔نيز اسی وقت سے اس نے داڑھی منڈوانا چھوڑ دی کہ ميں سرکارِ مدينہ صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم کے حکم سے منعقد ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع ميں سرکار صلی اللہ تعالیٰ عليہ والہٖ وسلم کے دشمنوں والی صورت کيسے لے کر جاؤنگا؟چنانچہ اس نے داڑھی منڈوانے سے توبہ کر لی۔اس ماڈرن نوجوان نے دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بَرَکت سے سر پَر سبز سبز عمامہ شريف