Brailvi Books

سرکار کا پیغام عطّار کے نام
39 - 49
نصيب ہوئی اور ميں سنہری جاليوں کے رو برو حاضر ہوا۔وہاں مجھے ايک نور نظر آياپھر ميں نے مَحسوس کيا کہ ہمارے دلوں کے چين ،سرورِ کونين صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم جلوہ افروز ہيں اور مجھ سے فرما رہے ہيں، يہ آواز مجھے واضح سنائی دے رہی تھی:

    ''محمد الياس قادری کو ميرا سلام کہنا ''اور اس کو ميرا يہ پيغام دينا کہ ۸ ،۹ شَوَّالُ الْمُکَرَّم۱۴۰۸؁ھ کو وہ ملتان ميں تبليغ کريں اور يہ بھی کہنا کہ غوث بہاؤالدين زکريا ملتانی (رحمۃ اللہ تعالیٰ عليہ)کی قدم بوسی کریں۔ہم بے کسوں کے مددگار،با ذنِ پروردگاردوعالم کے مالک و مختارصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی زبانِ حَق تَرجمان سے ميں نے جو آخری کلمات سُنے وہ يہ تھے۔
رَبِّ ہَبْ لِی اُمَّتِی رَبِّ ہَبْ لِی اُمَّتِی رَبِّ ہَبْ لِی اُمَّتِی۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم 

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
    حکمِ سرکار (صلی اللہ تعالیٰ عليہ واٰلہٖ وسلم)ملنے پرمدینۃ الاولیاء( ملتان شريف ) ميں دوروزہ سنتوں بھرے اجتماع کی تيارياں شروع کر دی گئیں اور اس بشارتِ عظمی
Flag Counter