Brailvi Books

سرکار کا پیغام عطّار کے نام
37 - 49
شَیخِ طریقت ، امیرِ اَہلسنّت ، بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادِری رَضَوی دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ عُمرہ کرکے رخصت ہو چکے تھے۔اس لئے ہم نے ان کو بتايا کہ وہ جا چکے ہيں۔اس پر انہيں زيارت سے مَحرومی پَر افسوس ہوا اور انہوں نے بتايا کہ ميں نے خواب ميں اپنے آپ کو مسجدُ الحرام (مکۃ المکرمہ)ميں پا يا ،اتنے ميں حضورِ پُر نُور صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم تشريف لائے اور ميرا ہاتھ پکڑ کر مجھے کعبہ شريف کے دروازے پر لائے اور'' کَعْبَۃُ اللہ شريف ''کا دروازہ کھل گيا ميں سرکار ِ مدینہ ، راحتِ قَلْب و سینہ صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم کے ساتھ اندر داخل ہو گيا۔وہاں ايک شخص اپنے سر پر سبز عمامہ شريف پہنے بیٹھے ہوئے تھے۔اِن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مَدَنی سرکار ،دو عالَم کے مالِک و مختارصلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم نے ارشاد فرمايا: ''يہ دعوتِ اسلامی کے امير محمد الياس قادری ہيں۔''

                                                                                                             اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم 

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
Flag Counter