تبليغ قراٰن و سنت کی عالمگير غير سياسی تحريک دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدينہ ميں رَمَضان المبارَک۱۴۲۷ھ 2006ميں ہونے والے 30روزہ اجتماعی اعتکاف ميں شريک ايک مُعتکف اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ عاشقانِ رسول کی صحبت ،سيکھنے سکھانے کے حلقوں کی بَرَکت اور سنتوں بھرے بيانات کی رُوحانیت نے میرے دل ودماغ پر سُرور کی عجیب کیفیت طاری کردی تھی۔2 يا 3 رَمَضان المبارَکافطار سے قبل اجتماعی طور پر منظوم مُناجات پڑھنے کا سلسلہ جاری تھا ۔ميں بھی ہاتھ اُٹھائے آنکھيں بند کئے ربِّ کائنات عَزَّوَجَلَّ کی مُناجات ميں مشغول تھا ،اتنے میں غنودگی طاری ہو گئی ،کيا ديکھتا ہوں کہ سرکارِ نامدار ،مدينے کے تاجدار،باذن پر وردگار دو عالم کے مالک و مختار ، شَہَنْشاہِ اَبرار صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم اپنے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے ہمراہ جلوہ فر ما ہيں۔اتنے ميں چند فِرشتے حاضرِ خدمت ہو کر عرض کر تے ہيں:''يا رسولَ اللہ( عَزَّوَجَلَّ وصلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم) اللہ تعالیٰ نے ''الياس قادِری'' کو سلام بھیجا ہے۔ ''يہ سُن کر ميری آنکھ کُھل گئی۔