Brailvi Books

سرکار کا پیغام عطّار کے نام
17 - 49
ِطہور، شرابِ محبت ہے ۔
 (مراٰۃ المناجیح ،ج۶،ص۲۸۵)
وَسوَسہ:پھر بھی يہی مناسب لگتا ہے کہ لوگو ں ميں بيان کرنے کی بجائے خواب کو صِيغہ راز ميں رکھا جائے۔

عِلاجِ وَسوَسہ:کيا مناسِب ہے اور کيا مناسِب نہيں اس کو بزرگانِ دين رَحِمَھُمُ اللہُ المُبِين ہم سے زِيادہ بِہتر جانتے ہيں۔اچھے خواب بيان کرنے سے شَرِیْعَت نے مَنْع نہيں فرمايا تو ہم کون ہيں روکنے والے!قراٰن کريم،اَحادهثِ مبارَکہ اور بُزُرگانِ دين رَحِھمُ اللہُ المُبِين کی کتابوں ميں خوابوں کا بکثرت تذکِرہ ہے حضرت سيّدُنا اِمام ابو الْقاسم قُشيری رحمۃ اللہ تعالیٰ عليہ نے ''رِسالہ قُشَیْرِيہ''(دارالکتب العلمیۃ بیروت) ميں ''رُؤُيا الْقَوم'' نامی باب ميں صَفحہ413تا424پر اولياء کرام کے تقریباً 66خواب نَقْل کیے ہيں۔حجُۃ الاسلام حضرت سيّدُنا امام محمد غزالی عليہ رحمۃ اللہ الوالی نے اِحْياءُ الْعُلُوم (دارصادر بیروت)کی چوتھی جلد کے صَفحہ264تا 268پر ''مُنَامَاتُ المَشائِخ'' نامی باب ميں تقریباً49خواب نَقْل کئے ہيں۔نيز ''حياتِ اعلیٰحضرت'' ( جلد سوم مطبوعہ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی ) کے صَفحہ نمبر 8تا17پر اعلیٰحضرت اِمام اَھلسُنّت ،ولی نِعمت، عظيم ُ البَرَکَت،عظيم المَرْتَبَت،پر وانہ
Flag Counter