Brailvi Books

سرکار کا پیغام عطّار کے نام
16 - 49
عِلاجِ وَسوَسہ:سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی صورتِ مبارکہ میں شیطان آہی نہیں سکتا جیسا کہ'' بخاری شریف'' کی روایت میں ہے کہ نبیِّ کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا فرمانِ عالیشان ہے:''جس نے خواب میں مجھے دیکھا اُس نے مجھے ہی دیکھا کیونکہ شیطان میری شکل نہیں بن سکتا ۔''
 (صحیح البخاری،کتاب التعبیر،الحدیث ۶۹۹۴،ص۴۰۷،ج۴)
    مُفَسّرِشہیرحکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں: یعنی جو شخص خواب میں ایک شکل دیکھے اور سمجھے کہ یہ حضور (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) ہیں تووہ حضور اقدس ہی ہیں ،شیطان آپ کی شکل بن کر نہیں آیا۔ خواہ وہ شخص حضور (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم)کو بچپن شریف کی عمر میں دیکھے یا جوانی کی عمر میں یا بڑھاپے شریف کی عمر میں۔'' مزید لکھتے ہیں:''اگر خواب میں حضور (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم)کوئی ناجائز حُکْم دیں تو وہ ہمارے اپنے سننے میں فرق ہے، کسی نے خواب میں دیکھا کہ حضور(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) فرماتے ہیں اِشْرَبْ خَمْرًا(یعنی)تم شراب پیو ۔اس کی تعبیر دی گئی کہ حضور نے فرمایا ہے لَاتَشْرَبْ(یعنی تم شراب نہ پیو) تو نے غلطی سے سن لیا'' اِشْرَب''، یا خمر سے مراد شراب
Flag Counter