کے مَدَنی ماحول سے متعلق کوئی ایمان افروز بِشارت ملی ،سنّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلے میں سفر کے دوران کسی خوش نصیب نے اچھا خواب دیکھااب وہ اس لئے سنا رہا ہے کہ اِس پُر فِتن دور میں لوگوں کو راہِ خدا عَزََّّوَجَلََّّ میں سفر کی ترغیب ملے اور انہیں اطمینان کی دولت نصیب ہو کہ دعوتِ اسلامی اَہلِ حق اور عاشِقانِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سنتوں بھری تحریک ہے اور امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العاليہ پَراللہ و رَسُول عَزَّوَجَلَّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا خاص فضل و کرم ہے تو یوں وہ شيخِ طريقت، امير اَہلسنّت ، بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الياس عطّاؔر قادِری رَضَوی دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العاليہ کے دامن اور تبلیغِ قران وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تَحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوکر اپنے ایمان کی حفاظت کا سامان کریں،یہ نیّت مَحمود ہے اور اس نیّت سے خواب سنانے والے کو اِنْ شاءَ اللہ عَزَّوَجَلََّّ ثواب ملیگا۔ نیز تَحْدِیثِ نعمت یعنی نعمت کا چرچا کرنے کی نیّت سے سناتا ہے تب بھی جائز ہے۔ ہاں اگر رِیاکاری کا خوف ہوتو اپنا نام ظاہر نہ کرے کہ اس میں زیادہ عافیت ہے۔ بَہَرحال دل کی نیّت کا حال اللہ ذُوالْجَلال عَزَّوَجَلََّّ جانتا ہے۔ مسلمان کے بارے میں بِلاوجہ بدگُمانی کرنا حرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام