پَرعَرَب اَمارات پہنچے۔ اُدھر بتایا گیاکہ غیر ملکیوں کو VISIT VISAپَر حج کا ویزا نہیں ملتا۔فوراً ویزا ملنا ایک مشکِل اَمر تھا مگر بارگاہ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے اس پیغام پرامیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العاليہ کا یقین مرحبا!احرام میں بال نہ جھڑیں اس لئے آپ نے''حلق'' کروا لیایعنی سرمُنڈوالیا،اِجتماعِ ذِکْرو نعت کی ترکیب بھی بنی۔ اس بِشارتِ عُظمٰی کی دُھوم مچی ہوئی تھی۔ امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العاليہ نے بارگاہِ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم میں اِستِغاثہ پیش کیا کہ آپ کے پیغام کی بَجاآوری میں حاضِری کی تیّاریاں مکمَّل کر لی ہیں،اب میری لاج آپ ہی کے ہاتھ ہے۔ آخر کار آپ کو حج کاویزا مل گیا مگرآپ کے ساتھ جودوسرے اسلامی بھائی تھے اُن کو نہ مل سکا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ آپ خشکی کے راستے (By Road) سفرِمدینہ پر روانہ ہوگئے۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو