Brailvi Books

صَرفِ بَہائى
25 - 53
مشتق کرتے ہیں(۱): 

    (۱) ماضی (۲) مضارع (۳) اسم فاعل (۴) اسم مفعول (۵) جحد (۶)نفی (۷)امر (۸) نہی (۹) اسم زمان (۱۰)اسم مکان (۱۱) اسم آلہ (۱۲) اسم تفضیل۔

    (۱) ماضی: گزرے ہوئے زمانے میں واقع ہونے والے فعل کانام ہے۔ جیسے: ضَرَبَ۔ (۲) مضارع: موجودہ یا آنیوالے زمانے میں واقع ہونے والے فعل کانام ہے۔ جیسے: یَضْرِبُ۔ (۳) اسم فاعل: کام کرنیوالے کانام ہے ۔جیسے: ضَارِبٌ۔ (۴) اسم مفعول: جس پر کام کیا جائے اس کانام ہے۔جیسے: مَضْرُوْبٌ۔ (۵) جحد: انکار ماضی کو کہتے ہیں ۔جیسے: لَمْ یَضْرِبْ۔(۶) نفی:انکار مستقبل کو کہتے ہیں۔جیسے: لَایَضْرِبُ۔ (۷) امر:کسی کام کا حکم دینا۔جیسے: اِضْرِبْ۔ (۸) نہی: کسی کام سے روکنا۔ جیسے: لَاتَضْرِبْ۔ (۹) اسم زمان: کام کرنے کے زمانے کا نام ہے۔جیسے: مَضْرِبٌ۔ (۱۰) اسم مکان: کام کرنے کی جگہ کانام ہے ۔جیسے: مَضْرِبٌ۔ (۱۱) اسم آلہ:جس چیز کے ساتھ کام کیا جائے اس کانام ہے۔جیسے: مِضْرَبٌ۔ (۱۲) اسم تفضیل: زیادہ (کام)کرنے والے کانام ہے۔جیسے: اَضْرَبُ۔

نوٹ:اختصار کے ساتھ بارہ اقسام کی امثلہ ذکر کردی گئیں تاکہ مبتدیوں کے لیے یاد کرنا آسان رہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ان بارہ چیزوں کے علاوہ فعل تعجب، اسم فعل بر وزن فعال بمعنی امر حاضر، نفی تاکید بلن،مضارع مؤکد بلام تاکید ونون تاکیدثقیلہ وخفیفہ، صفت مشبہ اور اسم مبالغہ بھی مصدر سے مشتق ہوتے ہیں۔ 

1۔۔۔۔۔۔قولہ: (مشتق کرتے ہیں)مشتق اشتقاق سے صیغہ اسم مفعول ہے، جمہورصرفیین کے نزدیک اشتقاق کہتے ہیں ''قدرے تغیر کے ساتھ کسی لفظ کاکسی اور لفظ سے نکالنا'' بشرطیکہ ان دونوں لفظوں کے درمیان حروف اصلیہ اور معانی میں مناسبت باقی رہے ۔جس لفظ سے نکالا جائے اسے ''مشتق منہ'' یا''ماخذ'' کہتے ہیں، اور جس کو نکالاجائے اسے ''مشتق''کہتے ہیں۔
Flag Counter