ثلاثی مجرد وہ کلمہ جس میں تین حروف اصلیہ کے علاوہ کوئی حرف زائد نہ ہو۔ جیسے ضَرَبَ بروزن فَعَلَ۔اورثلاثی مزید فیہ وہ کلمہ جس میں تین حروف اصلیہ کے علاوہ کوئی حرف زائد بھی ہو۔ جیسے اَکْرَمَ بروزن اَفْعَلَ۔
اسی طرح رباعی کی بھی دو قسمیں ہیں: (۱)رباعی مجرد (۲)رباعی مزید فیہ۔
رباعی مجرد وہ کلمہ جس میں چار حروف اصلیہ کے علاوہ کوئی حرف زائد نہ ہو۔ جیسے دَحْرَجَ بروزن فَعْلَلَ۔اوررباعی مزید فیہ وہ کلمہ جس میں چار حروف اصلیہ کے علاوہ کوئی حرف زائد بھی ہو۔ جیسے تَدَحْرَجَ بروزن تَفَعْلَلَ۔
اورخماسی کی بھی دو قسمیں ہیں :(۱)خماسی مجرد (۲)خماسی مزید فیہ۔
خماسی مجرد وہ کلمہ جس میں پانچ حروف اصلیہ کے علاوہ کوئی حرف زائد نہ ہو۔ جیسے جَحْمَرِشٌ (بوڑھی عورت)بروزن فَعْلَلِلٌ۔
اورخماسی مزید فیہ وہ کلمہ جس میں پانچ حروف اصلیہ کے علاوہ کوئی حرف زائد بھی ہو۔ جیسے خَنْدَرِیْسٌ ( پرانی شراب، پرانی گندم وغیرہ) بروزن فَعْلَلِیْلٌ۔
اے عزیز طالبعلم! اسم اور فعل کی جملہ قسمیں سات اقسام سے باہر نہیں(۱)ہیں اور سات اقسام درج ذیل ہیں: