پڑھا اور ان کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی ۔ جب ان کے انتقال کی خبر علاقے میں پہنچی تو ان سے محبت رکھنے والا ہراسلامی بھائی اداس اور مغموم دکھائی دینے لگا۔اس مبلغِ دعوت اسلامی کے جنازے میں کثیر اسلامی بھائی شریک ہوئے۔ اُن کی نماز جنازہ ان کے پیرومرشد ، شیخ طریقت امیرا ہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الياس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُُ الْعَالیہ نے پڑھائی ۔اسلامی بھائی مُرید کے جنازے پر مُرشد کی آمد پر فرطِ رشک سے اشکبار ہو گئے۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی اُن پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو