Brailvi Books

صلوۃ وسلام کی عاشقہ
6 - 33
(2) شرابی، مبلغ کیسے بنا؟
با بُ المدینہ (کراچی ) کے علاقہ کھارادرکے مقیم اسلامی بھائی کاکچھ اس طرح بیان ہے: ہمارے علاقے میں ايک انتہائی بدکردار شخص رہائش پذير تھا ۔ وہ اپنی حرکتوں کی وجہ سے بہت بدنام تھا ،لوگ اسے بہت سمجھاتے مگر اس کے کانوں پر جوں تک نہ رينگتی۔دیگر برائیوں کے ساتھ ساتھ دن رات شراب کے نشے میں بدمست رہا کرتا ۔اس کے شب وروز بحرِ گناہ ميں غوطہ زنی کرتے گزررہے تھے کہ ایک دن کسی اسلامی بھائی نے اُسے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اِجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔اس کی خوش نصیبی کہ وہ اجتماع میں شریک ہوگیا ۔ جونہی اجتماع میں شیخ طریقت ،امیرا ہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الياس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُُ الْعَالیہ کاسنتوں بھرا بیان شروع ہوا وہ سراپا اشتیاق بن گیا ۔جب رقت انگيز بيان کی تاثير کانوں کے راستے اس کے دل میں اُتری تو وہاں سے ندامت کے چشمے پھوٹ نکلے جو آنکھوں کے راستے آنسوؤں کی صورت میں بہنے لگے ۔خوف خدا عَزَّوَجَلَّ کے سبب اس پر اتنی رِقّت طاری ہوئی کہ بیان کے ختم ہوجانے کے بعد بھی وہ بہت دیر تک سرجھکائے زاروقطار روتا رہا ۔
Flag Counter