بنام ''حیرت انگیز حادثہ ''، نسبت کی بہاریں(حصہ 3) بنام ''مردہ بول اُٹھا '' اور نسبت کی بہاریں(حصہ 4)بنام ''مدینے کا مسافر '' میں شائع ہوچکے ہیں ۔اب رسالہ نسبت کی بہاریں(حصہ 5) میں مزید 13 واقعات ''صلٰوۃ وسلام کی عاشقہ '' کے نام سے پیش کئے جارہے ہیں۔بہت سے واقعات ابھی ترتیب کے مرحلے میں ہیں۔ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ ان کے مطالعے سے جہاں ایمان کو مضبوطی نصیب ہوگی وہیں اپنے عقائد کے بارے میں شش وپنج میں رہنے والوں کو بھی سیدھا راستہ دکھائی دے گاکیونکہ کلمہ پاک پڑھتے ہوئے ، اللہ ورسول عَزَّوَجَلَّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا ذکرِ پاک کرتے ہوئے ، نیک عمل کرتے ہوئے انتقال کرنا اور بعدِ دفن قبرسے خوشبو کا آنا ،کسی وجہ سے قبر کھل گئی تو کفن سلامت ملنا ،الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ اِن اسلامی بھائیوں اور بہنوں کے عقائد کے صحیح ہونے کی مضبوط دلیل ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش'' کرنے کے لئے مَدَنی انعامات پر عمل اور مَدَنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃکو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
شعبہ امیرِ اَہلسنّت (مد ظلہ العالی) مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ (دعوتِ اسلامی)
۲۰ صفر المظفر ۱۴۳۰ ھ، 16فروری 2009