میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! خربوزہ کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے ، تِل کو گلاب کے پھول میں رکھ دیجئے تو اُس کی صُحبت میں رَہ کر گلابی ہو جائے گا ۔ اِسی طرح تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول اوردامنِ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے وابَستہ ہو کر عاشِقانِ رسول کی صحبت میں رہنے والا اللہ اور اس کے رسول عَزَّوَجَلَّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مہربانی سے بے وَقعت پتّھر بھی انمول ہیرا بن جاتا، خوب جگمگاتا اور بسا اوقات ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کو لَبَّیْک کہتا ہے کہ دیکھنے سننے والا اس پررَشک کرتا اور جینے کے بجائے ایسی موت کی آرزو کرنے لگتا ہے۔ماضی قریب ميں رُونما ہونے والے عاشقانِ رسول کی دنيا سے ایمان افروز رخصتی اور بعدِ دفن دیکھی جانے والی عنائتوں کے بہت سے سچے واقعات ہیں ،جن میں سے کم وبیش39 واقعات، 4 رسائل: نسبت کی بہاریں(حصہ1)بنام''قبر کھل گئی ''، نسبت کی بہاریں(حصہ 2)