عَزَّوَجَلَّ ہماری امّی جان ( حسینہ بیگم عطّاریہ ،عمر تقریباً 55سال) ہمارے گھر میں مدرَسۃُ المدینہ( برائے باِلغات) لگاتیں اور اُس میں خود ہی قراٰنِ کریم کی تعلیم دیتیں اور اسلامی بہنوں میں نیکی کی دعوتِ کی دھو میں مچاتی تھیں ۔ ہماری امّی جان سلطانِ دو جہان صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلَّم پردل و جان سے قربان اورپکّی عاشقہ رسول تھیں جبھی تو بروز اتوار 10 ربیعُ النور شریف ۱۴۲۷ھ(9-4-2006)کو فیضانِ مدینہ کے اندر ہونے والے سنّتوں بھرے اجتِماع میں جَشنِ ولادت کی مُسرَّت نے انہیں بے خود کر دیا تھا اوروہ جھوم جھوم کر سرکار کی آمد مرحبا کے نعرے بُلند کر رہی تھیں اور فرما رہی تھیں، آہا! کتنی پیاری پیاری ہوا چل رہی ہے ! ؎