Brailvi Books

صلوۃ وسلام کی عاشقہ
24 - 33
 ایک بار شدتِ مرض کی وجہ سے ان کے حوا س سلامت نہ رہے ۔ کچھ دير بعد اچانک ہی آنکھیں کھول کر بڑے جوش و خروش کے ساتھ دُرُودِ پاک اورکلمہ طیبہ کا ورد کرنا شروع کر دیا۔تھوڑی ديرپڑھنے کے بعد سکون سے لیٹ گئے ۔ہم نے آگے بڑھ کے ديکھا تو ان کی روح قیدِ جسم سے آزاد ہو چکی تھی ۔ انتقال کے کچھ دن بعدمیں نے خواب میں والد محترم کو دیکھا تو میں نے پوچھا :'' آپ کے ساتھ قبر میں کیا معاملہ پیش آیا؟ ''فرمایا :''دنیا میں بے عملی کی وجہ سے قبر میں مجھے کچھ گھبراہٹ تھی مگر اللہ عَزَّوَجَلَّ نے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول ميں شموليت کے سبب مجھے بخش دیا ۔'' یہ مدنی خواب دیکھنے کے بعد الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ میں بھی داڑھی منڈانے سے توبہ کر کے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگیا اورسبز سبزعمامہ شریف کا تاج سر پر سجا ليا۔

                                                                                                                                 اللہ عَزّوَجَلَّ کی اُن پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(12) امّی جان کو کَلِمہ نصیب ہوگیا
    بابُ المدینہ (کراچی) کی ایک اسلامی بہن کا بیان ہے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ
Flag Counter