Brailvi Books

صلوۃ وسلام کی عاشقہ
23 - 33
اور امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کے چند رسائل بھی تحفے میں پیش کئے ۔دوسری صبح کپڑے استری کرتے ہوئے اچانک انہیں کرنٹ لگااور دیکھتے ہی دیکھتے اس نو عمر مبلغ نے دم توڑدیا ان کی زبان سے صرف اتنا سنا گیا :'' یا اللہ ،یارَسُولَ اللہ (عَزَّوَجَلّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم )

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اس ایمان افروز واقعہ سے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول اور امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کے دامن سے وابستگی کی برکتوں کا اندازہ ہوتا ہے کہ مذکورہ اسلامی بھائی صرف دو دن ماحول سے وابستگی کی برکت سے نمازی بن کر نمازی بنانے، نیکی کی دعوت کی دھوم مچاتے ہوئے اللہ و رَسول عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے مبارَک نام ادا کرتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوئے۔

                                                                                                                                 اللہ عَزّوَجَلَّ کی اُن پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(11) مغفرت کا سبب
     مرکز الاولیاء لاہور(صوبہ پنجاب پاکستان ) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میرے والد محترم حاجی محمد شفیع عطاری دعوتِ اسلامی کے مبلغ تھے ۔
Flag Counter