نوجوان اسلامی بھائی نماز کیلئے آئے۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں مدنی قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی ۔اس انفرادی کوشش کے نتیجے میں وہ صرف 2دن ساتھ رہنے کیلئے تیار ہوئے اور ضروری سامان کے ساتھ مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ہمراہ سنّتیں سیکھنے سکھانے کے سلسلے میں مصروف ہوگئے ۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ دو دن میں انہوں نے نماز، وضوغسل کے مسائل اور سنتیں سیکھنے کے ساتھ دعائیں وغیرہ بھی یاد کیں اور شیخ طریقت امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ سے مرید ہونے کیلئے اپنانام بھی لکھوادیااور دو دن عاشقان ِ رسول کے ساتھ گزار کر وہ واپس چلے گئے ۔ 2دن مدنی ماحول میں گزارنے کی برکت سے انہوں نے گھر والوں کو T.Vکی تباہ کاریاں بتا کر اسے باہر نکالنے کیلئے انفرادی کوشش کی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ با ہمی رضامندی سے T.Vگھر سے نکا ل دیا گیا ۔انہوں نے سب کو نمازوں کی بھی تلقین کی، چونکہ وہ گھر میں سب سے چھوٹے ہونے کے سبب لاڈلے تھے ،ان کی بات کون ٹالتا!گھر کے تمام افراد نے نماز پڑھنا شروع کردی ۔برابر میں ماموں کے گھر پہنچ کر بھی نیکی کی دعوت پیش کی