Brailvi Books

صلوۃ وسلام کی عاشقہ
20 - 33
خوب جذبہ ملا ۔ چُنانچِہ اُنہوں نے پہلی صَف میں نَماز پڑھنے کی عادت بنا لی ۔۲ شوال المکرم یعنی عیدُ الفِطْر دوسرے روز تین دن کے مَدَنی قافِلے میں عاشِقانِ رسول کے ہمراہ سنّتوں بھرا سفر کیا۔ مَدَنی قافِلہ سے واپَسی کے پانچ یا چھ دن کے بعد یعنی 11شوال المکرم ۱۴۲۵ ؁ھ( 2004)کوکسی کام سے بازار جانا ہوا، مصروفیّت بھی تھی مگر تاخیر کی صورت میں پہلی صَف فوت ہو جانے کاخَدشہ تھا۔ لہٰذا سارا کام چھوڑ کر مسجِد کا رُخ کیا اور اذان سے قَبل ہی مسجِد میں پَہنچ گئے، وُضو کر کے جُوں ہی کھڑے ہوئے کہ گر پڑے ، کَلِمہ شریف اور دُرُودِ پاک پڑھتے ہوئے اُن کی رُوح قَفَسِ عُنصُری سے پرواز کر گئی ۔

     اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اجتِماعی اعتِکاف کی بَرَکت سے مَدَنی انعامات کے دوسرے مَدَنی انعام پہلی صَف میں نَماز پڑھنے کے ملے ہوئے جذبے نے کا لو چاچا کو انتِقال کے وَقت بازار کی غفلت بھری فَضاؤں سے اُٹھا کرمسجِد کی رحمت بھری فَضاؤں میں پہنچا دیا اور کیسی خوشی نصیبی کہ آخِری وَقْت کَلِمہ و دُرُود نصیب ہوگیا۔