اچّھے کام کے دَوران موت سے ہم آغوش ہونے کی سعادت مُقّدر والوں ہی کا حصّہ ہے۔ اِس ضمن میں تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے اجتِماعی اعتکاف کی ایک مَدَنی بہار مُلا حَظہ فرمایئے اور زندگی بھر کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ رہنے کا عزمِ مُصَمَّم کر لیجئے۔ چُنانچِہ مدینۃ الاولیا احمد آباد شریف ( گجرات، الھند) کے کا لو چاچا( عمر تقریباً 60برس ) رَمَضانُ المُبارَک( ۱۴۲۵ ھ ،2004)کے آخِری عشرے میں شاہی مسجِد(شاہ عالم ،احمد آباد شریف) میں ہونے والے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے اجتِماعی اعتِکاف میں مُعتکِف ہو گئے۔ یو ں تو یہ پہلے ہی سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ تھے مگر عاشِقانِ رسول کے ساتھ اجتِماعی اعتِکاف میں شُمُولیّت پہلی ہی بار نصیب ہوئی تھی۔ اعتِکاف میں بَہُت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور ساتھ ہی ساتھ دعوتِ اسلامی کے 72 مَدَنی انعامات میں سے پہلی صَف میں نَماز پڑھنے کی ترغیب والے دوسرے مَدَنی انعام کا