Brailvi Books

صلوۃ وسلام کی عاشقہ
16 - 33
     تدفین کے 7دن بعدبارش کے باعث قبر کھل گئی تودعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ خوش نصیب محمد بلال عطاری کی قبر کی خوشبو سے ساری فضا مَہَک اُٹھی۔کسی نے خواب میں محمد بلال عطاری کو دیکھا تو حا ل دریافت کیا توانہوں نے مسکراتے ہوئے فرمایا:''اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ہر جگہ آسانی رہی اور بَہُت مزہ آیا۔''

                                                                                                                                 اللہ عَزّوَجَلَّ کی اُن پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(7) مرتے وقت کلمہ نصیب ہوگیا
    مدینۃ الاولیاء(ملتان شریف) کے مقیم اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ میرے والد عزیز الدین عطّاری جن کی عمر کم و بیش70سال تھی،اپنے پیر و مرشد امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُُ الْعَالیہ اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے بَہُت محبت فرماتے تھے، عرصہ دراز سے بیمار تھے۔6 شعبان المعظم۱۴۲۷؁ھ ،20 اگست 2007؁ بروز پیر شریف میں کہیں مصروف تھاکہ مجھے اطلاع ملی کہ والد صاحب کی طبیعت زیادہ خراب ہے۔ میں بھاگم بھاگ گھر پہنچا توبہن نے روتے ہوئے بتایا کہ ''والد صاحب
Flag Counter