صرف اجتماعِ میلاد میں شرکت کی بلکہ مرحبا کی دُھوم مچاتے جلوس میلاد میں بھی شامل ہوئے۔شب معراج اور شب برأت کے اجتماع ذکرو نعت میں بھی سراپا اشتیاق بن کرشریک ہوئے۔دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی برکت سے ان کے سر پر سبز عمامہ شریف اور چہرے پر سُنّت کے مطابق داڑھی سج گئی۔ فرائض و واجبات کے ساتھ سنن و مستحبات پر بھی عمل کرنے لگے ۔نفلی روزوں سے محبت ہوگئی ، پیٹ کا قفلِ مدینہ لگاتے ہوئے بہت کم کھاتے اور سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سنّت پر عمل کی نیّت سے پیٹ پر پتھر بھی باندھتے تھے۔ کثرت سے عبادت کرنے کی وضاحت ایک بار والدہ سے یوں کی کہ '' کسی دُنیوی سیٹھ کے پاس کوئی 12گھنٹے ڈیوٹی پر ہو مگر 14گھنٹے کام کرے تو اس سے سیٹھ کتنا خوش ہوگا۔مگر میں اپنے رَبّ عَزَّوَجَلََّّ کوراضی کرنے کیلئے ایسا کرتا ہوں۔''اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ َّ تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تین روزہ بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع(صحرائے مدینہ ، مدینۃ الاولیاء ملتان) میں حاضری کی سعادت بھی حاصل کی اور واپسی کے کم و بیش10روز بعد فیکٹری سے واپس آتے ہوئے ایک حادثہ میں انتقال فرما گئے ۔