Brailvi Books

صلوۃ وسلام کی عاشقہ
12 - 33
بھائی کی طبیعت زيادہ خراب ہونے پر آکسیجن لگادی گئی ۔پھر بھی عالمِ غُنودگی میں کچھ پڑھے جارہے تھے ۔ حتّٰی کہ انہوں نے آنکھیں بند کرلیں ۔میں نے ہونٹوں سے کان لگائے تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلّ اس وقت اُن کی زبان پرکَلِمَہ طَیِّبہ
لَآاِلٰہ اِلَّا اللہ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ
کے الفاظ تھے۔پھر دیکھتے ہی دیکھتے بھائی نے دَم توڑ دیا۔ وقتِ تدفین بھائی کے سر پر سبز عمامہ شریف کا تاج رکھا گیا ۔ چند دنوں بعد گھر میں کسی نے خواب دیکھا کہ بھائی نعمان عطاری جنت الفردوس میں سبز عمامہ شریف سجائے تشریف فرما ہیں اور چہرہ خوشی سے دَمک رہا ہے۔ پوچھا:''تمہیں یہ مقام کیسے ملا ؟فرمایا:'' سبز عمامہ شریف کی بَرَکت سے، جب مجھے قبر میں سب چھوڑ کرچلدئیے اور جب سرکارِ مدینہ ، راحَتِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم کی تشریف آوری ہوئی تو میں نے ادباً ہاتھ باندھ لئے، پیارے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی نظر میرے سبز عمامہ شریف پڑی توآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم مسکرادیئے اور کچھ یوں ارشاد فرمايا: '' جو ہماری سنّت سے راضی ہیں وہ ہمارے ہیں اور جنہیں ہماری سنّت سے پیار نہیں ان سے ہمار ابھی کوئی واسطہ نہیں۔''

ایک اورا سلامی بھائی نے خواب میں غوثِ پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زیارت کی تو غوثِ پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نعمان عطّاری کے بارے میں فرمایا'' تمہارا
Flag Counter