Brailvi Books

صلوۃ وسلام کی عاشقہ
11 - 33
انہیں ہسپتال میں داخل کروادیاگیا۔ ایک بار مجھ سے فرمانے لگے کہ آج میں بیٹھ کر آنکھیں بند کئے دُرودِ پاک پڑھ رہا تھا اور آگے پیچھے جھوم رہا تھا تومیری خوش نصیبی اپنی معراج کو پہنچ گئی ، میں نے دیکھا کہ سامنے سرکارِ مدينہ،سلطانِ باقرينہ، قرارِ قلبُ و سينہ،فيض گنجينہ،صاحبِ معطرِ پسينہ صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم جلوہ فرما ہيں۔ لب ہائے مبارَکہ کو جنبش ہوئی، رَحمت کے پھول جھڑنے لگے الفاظ کچھ یوں ترتیب پائے''جب دُرود شریف پڑھو تو آگے پیچھے نہیں دائیں بائیں جھومو۔'' اپنے بھائی کی بخت آوری کا بیان سن کر میں بھی جھوم اٹھا ۔اب تووہ کئی کئی گھنٹے آنکھیں بند کئے مسلسل دُرودِ پاک،
الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللہ
اور
کَلِمَہ طَیِّبہ لَآاِلٰہ اِلَّا اللہ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ
کا وِرْد کرتے رہتے ۔والدصاحب جب کبھی جوان اولاد کی بیماری کے باعث زیادہ رنجیدہ ہوتے اور ڈاکٹر پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے تو ڈاکٹر صاحب والد صاحب کو تسلی دیتے ہوئے کہتے :''موت تو برحق ہے مگر ہم آپ کے بیٹے کے علاج پرخُصوصی توجہ دے رہے ہیں اور رشک کررہے ہیں کہ آپ کتنے خوش نصیب باپ ہیں، جن کی اولاد ایسی نیک ہے کہ برابر ذِکْر و دُرود میں مصروف رہتی ہے۔'' 

     10رَمَضان المبارَک ۱۴۲۴؁ھ بروز جُمُعہ رات کم و بیش2 بجے
Flag Counter