اندرونِ سندھ کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے کہ ميرے بھائی نعمان عطاری (عمر تقریباً 18سال)2002 میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئے۔ سر پر مستقل طور پر سبز سبز عمامہ شریف سجا لیا ۔فرائض وواجبات کی ادائیگی کی کوشش کے ساتھ ساتھ سُنَنَ ومستحبات پر عمل کی کوشش کیا کرتے۔ نماز فجر کیلئے مسلمانوں کو بیدار کرنے کیلئے ''صدائے مدینہ'' لگانااُن کامعمول تھا۔دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرتے۔ان کا خاص عمل جو ہم محسوس کرتے تھے وہ کثرت کے ساتھ دُرُود شریف پڑھناتھا۔ 2004 میں وہ شدید بیمار ہوگئے یہاں تک کہ چارپائی سے جا لگے ۔ اس حالت میں بھی چارپائی کے قریب ہی مُصَلّٰے بچھا کر نماز ادا کیا کرتے۔جب حالت زیادہ بگڑی تو