Brailvi Books

صلوۃ وسلام کی عاشقہ
1 - 33
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ 

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ  ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ  ؕ
دُرُودِ پا ک کی فضیلت
    شیخِ طریقت ،امیرِاَہلسنّت ، با نی دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمدالیاس عطارقادِری رَضَوی ضیائی دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے بیان کے تحریری گلدستے''باحیا نوجوان''میں منقول ہے کہ سرکارِمد ینہ منوّرہ ، سردارِ مکہ مکرمہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کافرمان ِدلنشین ہے:''جو شَخص صُبح و شام مجھ پر دس دس بار دُرُود شریف پڑھے گا بروزِ قِیامت میری شَفَاعت اُسے پَہُنچ کر رہے گی۔''
(اَلتَّرْغِیب وَالتَّرْہِیب ج۱ ص۲۶۱حدیث ۲۹ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(1) صلٰوۃ و سلام کی عا شِقہ
    باب المدینہ(کراچی) کے علاقہ رنچھوڑ لائن کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میری حقیقی بہن (عمر تقریباً 22سال) نے غالِباً 1994؁ میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلسنّت ، بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادِری
Flag Counter