صحابہ کِرام کا عشقِ رسول |
میں ایک دوسرے کے ساتھ ایثار ومحبت کا جذبہ وغیرہ کا ذکر کرتے ہوئے اپنی قوم سے کہا کہ خدا کی قسم! میں نے ایسا لشکر دیکھا ہے جو تم سے کبھی منہ نہ موڑے گا میدان جنگ میں یہ تم سب کو مار ڈالیں گے اور تم پر غالب آجائیں گے۔
(مدارج النبوت،قسم سوم،باب ششم،ج۲،ص۲۰۷،ملخصاً)
ان واقعات سے صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے عشق رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کا جذبۂ صادق عیاں ہو جاتا ہے ۔صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے اپنے محبوب آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے ساتھ اپنے قلبی لگاؤ اور والہانہ عشق کے آداب کی تکمیل میں ایثار و قربانی کی جو مثالیں پیش کیں وہ ہمارے ليے مشعل راہ ہیں، آج بھی اگر ہم ان کی پیروی کريں تو سینوں میں عشق رسول کی شمع فروزاں ہو سکتی ہے ۔اللہ عزوجل سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حقیقی معنوں میں صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی پیروی کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور عشق رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی لازوال دولت سے مالامال فرمائے ۔آمین!
زیر نظر کتاب ''صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کا عشق رسول '' میں صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے اسوۂ حسنہ کے وہ درخشاں واقعات پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے جن میں سرکار دوعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ عزت مآب میں حاضری کا طریقہ، ان کی بارگاہ کا ادب، فرامین مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی بجاآوری میں پیش قدمی اور جاں نثاری کی حسین و دلکش ادائیں بیان کی گئی ہيں اور آخر میں صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کا بارگاہ رسالت میں'' خراج عقیدت'' پیش کیا گیا ہے کہ کس طرح انہوں نے سرکار دوعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی مدح بیان فرمائی ہے ۔