صحابہ کِرام کا عشقِ رسول |
انہیں خوبیوں کے پیش نظر''مجلس المدینۃ العلمیۃ'' نے عشق رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے موضوع پر اس کتاب کا انتخاب کیااورطباعتِجدید ہ کے لئے ان امورکا اہتمام کیا؛٭کتاب کی نئی کمپوزنگ ٭مکرر پروف ریڈنگ٭ دیگر نسخوں سے مقابلہ٭حوالہ جات کی تخریج ٭عربی وفارسی عبارات کی درستگی٭ پیرابندی ٭آیات کا ترجمہ کنزالایمان کے مطابق اورآخر میں مآخذ و مراجع کی فہرست بھی شامل کی گئی ہے۔
ان تمام امور کو ممکن بنانے کے ليے ''مجلس المدینۃ العلمیۃ'' کے مَدَنی علماء نے بڑی محنت ولگن سے کام کیا اور حتی المقدور اس کتاب کو احسن انداز میں پیش کرنے کی سعی کی ۔اللہ عزوجل ان کی یہ محنت اور سعی قبول فرمائے، انہیں جزائے جزیل عطافرمائے اور اخلاص واستقامت کے ساتھ دین کی خدمت کی توفیق مرحمت فرمائے
آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم شعبۂ تخریج (مجلس المدینۃ العلمیۃ )