Brailvi Books

صحابہ کِرام کا عشقِ رسول
78 - 273
تعالیٰ عنہ نے عرض کیا:'' قسم ہے اس ذات کی جس نےآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کو دین حق کے ساتھ بھیجا ہے،ان (ابو قحافہ) کے اسلام کی نسبت (آپ کے چچا) ابو طالب کا اسلام (اگر وہ اسلام لاتے) میری آنکھوں کو زیادہ ٹھنڈا کرنے والا تھا۔''
(الشفاء بتعریف حقوق المصطفی صلی اللہ علیہ وسلم،الباب الثانی،ج۲،ص۴۱)
(۴) حضرت ثمامہ بن اُثال یمامی جو اہل یمامہ کے سردار تھے ایمان لاکر کہنے لگے: 

    '' خدا عزوجل کی قسم میرے نزدیک روئے زمین پر کوئی چہرہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم کے چہرے سے زیادہ مبغوض نہ تھا۔ آج وہی چہرہ مجھے سب چہروں سے زیادہ محبوب ہے۔ اللہ عزوجل کی قسم میرے نزدیک کوئی دین آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم کے دین سے زیادہ برانہ تھااب وہی دین میرے نزدیک سب دینوں سے زیادہ محبوب ہے۔ اللہ عزوجل کی قسم میرے نزدیک کوئی شہر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم کے شہر سے زیادہ مبغوض نہ تھا۔ اللہ عزوجل کی قسم اب وہی شہر میرے نزدیک سب شہروں سے زیادہ محبوب ہے۔''
(صحیح البخاری،کتاب المغازی،باب وفدبنی حنیفۃ،الحدیث۴۳۷۲،ج۳،ص۱۳۱)
(۵)حضرت ہند بنت عتبہ (زوجہ ابوسفیان بن حرب) جو حضرت امیر حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا کلیجا چبا گئی تھیں،ایمان لاکر کہنے لگیں:'' یارسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم ! روئے زمین پر کوئی اہل خیمہ میری نگاہ میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم کے اہل خیمہ سے زیادہ مبغوض نہ تھے۔ لیکن آج میری نگاہ میں روئے زمین پر کوئی اہل خیمہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم کے اہل خیمہ سے زیادہ محبوب نہیں۔''
(صحیح البخاری،کتاب مناقب الانصار،باب ذکر ہند بنت عتبۃ،الحدیث۳۸۲۵،ج۲،ص۵۶۷)
(۶)حضرت صفوان بن امیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ حنین کے دن رسول اللہ
Flag Counter